ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کسانوں کی حمایت میں پنجاب کے ڈی آئی جی مستعفی

کسانوں کی حمایت میں پنجاب کے ڈی آئی جی مستعفی

Sun, 13 Dec 2020 19:24:51  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ ؍13دسمبر(آئی این ایس انڈیا)پنجاب پولیس 18 روزسے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی(جیل) لکھمندر سنگھ جاکھڑنے اتوارکے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے ڈی جی پی (جیل) پی کے سنہا نے استعفیٰ کی کاپی کی تصدیق کردی ہے۔ لکھمندر نے لکھا ہے کہ ریاست کے کسان پریشان ہیں۔ سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ میں خود ایک کسان کا بیٹا ہوں، لہٰذا میں اس تحریک کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ تاکہ میں دہلی جاؤں اور اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ اپنے حقوق کی جنگ لڑوں۔

دوسری طرف کسان قانون واپس لینے کے سواکسی بھی قسم کی ترمیم کے لیے تیارنہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے، کسان آج دہلی - جے پور شاہراہ کو بند کرسکتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیاہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات کو قبول نہیں کیاتووہ پیرکو بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

کسان لیڈرکمل پریت سنگھ نے کہاہے کہ راجستھان کے ہزاروں کسان اتوار کے روز دہلی آئے ہوئے ہیں تاکہ اس تحریک کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہاہے کہ مرکزی حکومت نے ہماری تحریک کو ختم کرنے کے لیے بہت سے حربے اپنائے، لیکن ہم سب ناکام ہوگئے۔کمل پریت نے کہاہے کہ حکومت نے ہمیں تقسیم کرنے کی پوری کوشش کی۔ ہم فتح تک پرامن مظاہرہ کریں گے۔

14 دسمبر کو، بہت سے کسان رہنما سنگھو بارڈر پر اکٹھے ہوں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو واپس لیا جائے۔ ہم کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حامی نہیں ہیں۔


Share: